Maktaba Wahhabi

415 - 505
سب تعریف اللہ تعالیٰ سارے جہانوں کے رب کے لیے]۔ انہوں (یعنی الحسن بن الحسن رضی اللہ عنہ ) نے کہا: ’’فَأَتَیْتُ الْحَجَّاجَ، فَقُلْتُہَا۔‘‘[1] ’’تو میں حجاج کے پاس پہنچا، تو میں نے وہ (یعنی مذکورہ بالا کلمات) کہے۔‘‘ اس (یعنی حجاج) نے کہا: ’’لَقَدْ جِئْتَنِيْ وَ أَنَا أُرِیْدُ قَتْلَکَ، فَأَنْتَ الْیَوْمَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ کَذَا وَ کَذَا۔‘‘[2] [یقینا تم میرے پاس آئے، تو میں تمہیں قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا اور آج (یعنی اب) تم مجھے اس اس (چیز) سے زیادہ محبوب ہو۔] - x - [یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ] امام ترمذی اور امام ابن سُنِّي نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’کَانَ النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم إِذَا کَرَبَہٗ أَمْرٌ، قَالَ: ’’جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی سخت مشکل پیش آتی، تو آپ کہا کرتے تھے: [یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ]۔ [3]
Flag Counter