Maktaba Wahhabi

439 - 505
امام بخاری نے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’خَطَّ النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم خَطًّا مُرَبَّعًا، وَ خَطَّ خَطًّا فِيْ الْوَسَطِ خَارِجًا مِنْہُ، وَ خَطَّ خُطَطًا صِغَارًا إِلٰی ہٰذَا الَّذِيْ فِيْ الْوَسَطِ مِنْ جَانِبِہِ الَّذِيْ فِيْ الْوَسَطِ، وَ قَالَ: ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مربع شکل بنائی۔ (پھر) اس کے درمیان سے گزرتی، باہر نکلتی ہوئی، ایک لکیر کھینچی، پھر درمیان سے گزرتی لکیر، کی جانب جانے والی چھوٹی چھوٹی لکیریں کھینچی اور ارشاد فرمایا: ’’ہٰذَا الْإِنْسَانُ، وَ ہٰذَا أَجْلُہٗ مُحِیْطٌ بِہٖ، …أَوْ قَدْ أَحَاطَ… وَ ہٰذَا الَّذِيْ ہُوَ خَارِجٌ أَمَلُہٗ ، وَ ہٰذِہِ الْخُطَطُ الصِّغَارُ الْأَعْرَاضُ، فَإِنْ أَخَطَأَہٗ ہٰذَا، نَہَشَہٗ ہٰذَا، وَ إِنْ أَخَطَأَہٗ ہٰذَا نَہَشَہٗ ہٰذَا ۔‘‘[1] [’’یہ انسان ہے اور یہ ہر جانب سے اسے گھیرے ہوئے …یا گھیرنے کے قریب… اس کی موت کا مقررہ وقت ہے اور یہ باہر نکلنے والی (لکیر) اُس کی امید ہے اور یہ چھوٹے خطوط مصیبتیں ہیں۔ پس اگر ایک مصیبت اُس سے چُوک گئی، تو دوسری (مصیبت) اُسے پہنچ جائے گی اور اگر وہ بھی اسے نہ پہنچی، تو ایک اور مصیبت اُسے پہنچ جائے گی۔‘‘] شرحِ حدیث: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں اپنی امت کو آگاہ فرمایا، کہ انسان مصیبتوں میں گھِرا ہوا ہے۔
Flag Counter