Maktaba Wahhabi

487 - 505
مصائب میں اللہ تعالیٰ کی جانب بہ دل و جان رجوع کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد، مشکلات سے نجات پانے پر، اللہ تعالیٰ کو بھول جاتے ہیں۔ ا: ارشادِ باری تعالیٰ: {وَ إِذَا مَسَّکُمُ الضُّرُّ فِی الْبَحْرِ ضَلَّ مَنْ تَدْعُوْنَ إِلَّآ إِیَّاہُ فَلَمَّا نَجّٰکُمْ إِلَی الْبَرِّ أَعْرَضْتُمْ وَ کَانَ الْاِنْسَانُ کَفُوْرًا}[1] [ترجمہ: اور جب تمہیں سمندر میں تکلیف پہنچتی ہے، تو جنہیں تم پکارتے ہو، وہ گم ہو جاتے ہیں، مگر صرف وہی۔ پھر جب وہ تمہیں بچا کر خشکی کی طرف لے آتے ہیں، تو تم مُنہ پھیر لیتے ہو اور انسان ہمیشہ ہی سے بہت ناشکرا ہے]۔ آیت کی تفسیر: شیخ سعدی لکھتے ہیں: ’’فَلَمَّا کَشَفَ اللّٰہُ عَنْہُمُ الضُّرَّ، وَ نَجَّاھُمْ إِلَی الْبَرِّ، نَسُوْا مَا کَانُوْا یَدْعُوْنَ إِلَیْہِ مِنْ قَبْلُ، وَ أَشْرَکُوْا بِہٖ مِنْ لَا یَنْفَعُ وَ لَا یَضُرُّ، وَ لَا یُعْطِيْ وَ لَا یَمْنَعُ، وَ أَعْرَضُوْا لِرَبِّہِمْ وَ مَلِیْکِہِمْ۔ وَ ھٰذَا مِنْ جَہْلِ الْإِنْسَانِ وَ کُفْرِہٖ، فَإِنَّ الْإِنْسَانَ کَفُوْرٌ لِّلنِّعَمِ إِلَّا مَنْ ھَدَی اللّٰہُ، فَمَنَّ عَلَیْہِ بِالْعَقْلِ السَّلِیْمِ، وَ اھْتَدٰی إِلَی الصِّرَاطِ الْمُسْتَقِیْمِ۔‘‘[2] [’’پس جب اللہ تعالیٰ نے اُن سے تکلیف کو دُور فرمایا اور انہیں بچا کر خشکی پر لے
Flag Counter