Maktaba Wahhabi

492 - 505
پس ہر اس شخص پر لازم ہے، جسے اللہ تعالیٰ مصائب کے سمندر سے نکال کر امن و عافیت والی خشکی پر پہنچائیں، کہ وہ اس حقیقت کو ہمیشہ پیشِ نظر رکھے، کہ رب قادر و مقتدر اُسے دوبارہ پہلے ایسے مصائب، بلکہ اُس سے بھی کہیں زیادہ سنگین مصائب میں مبتلا کر سکتے ہیں۔ اس حقیقت کو پیشِ نظر رکھنے والے شخص کے متعلق توفیقِ الٰہی سے یہ امید بندھتی ہے، کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضی اور غصے والے کاموں سے دُور رہے گا۔ اَللّٰہُمَّ وَقِّفْنَا لِذٰلِکَ فَإِنَّہٗ لَا حَوْلَ بِنَا وَ لَا قُوَّۃَ إِلَّا بِکَ۔آمین یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ۔  -۴-
Flag Counter