Maktaba Wahhabi

515 - 505
 -۹- اللہ تعالیٰ کے احسان کی مانند مخلوق کے ساتھ احسان کرنا جس شخص سے اللہ تعالیٰ نے بلا ٹال دی ہو، اُس کے غم کو دُور کر دیا ہو اور اُس پر انعام فرمایا ہو، اس پر لازم ہے، کہ وہ مخلوق کے ساتھ اسی طرح احسان کرے، جیسے کہ رحمن و رحیم رب کریم نے اس پر احسان فرمایا۔ اس حوالے سے تین دلائل قدرے تفصیل کے ساتھ ذیل میں ملاحظہ فرمائیے: ا: اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا، کہ قارون کی قوم کے لوگوں نے اُسے نصیحت کرتے ہوئے کہا: {وَ أَحْسِنْ کَمَآ أَحْسَنَ اللّٰہُ إِلَیْکَ}[1] [اور تم احسان کرو جیسے اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ احسان کیا ہے]۔ آیت کی تفسیر: تین مفسرین کے اقوال: i: حافظ ابن کثیر: ’’أَيْ أَحْسِنْ إِلٰی خَلْقِہٖ، کَمَا أَحْسَنَ ہُوَ إِلَیْکَ۔‘‘[2] [یعنی ان کی مخلوق کے ساتھ ویسے ہی احسان کرو، جیسے اُنہوں نے تمہارے ساتھ
Flag Counter