Maktaba Wahhabi

97 - 505
{أَوَ لَمَّآ اَصَابَتْکُمْ مُّصِیْبَۃٌ قَدْ أَصَبْتُمْ مِّثْلَیْہَا قُلْتُمْ أَنّٰی ہٰذَا قُلْ ہُوَ مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِکُمْ إِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ}[1] [کیا جب تمہیں ایک مصیبت پہنچی، جس سے دُگنی تم پہنچا چکے تھے، تو تم نے کہا: ’’یہ کیسے ہوا؟ کہہ دیجیے: وہ تمہاری اپنی طرف سے ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہیں]۔ دو مفسرین کے اقوال: i: امام ابن جریر طبری لکھتے ہیں: ’’اے اہلِ ایمان! کیا جب تمہیں مصیبت پہنچی، جو کہ غزوۂ احد کے موقع پر تم میں سے قتل ہونے اور زخمی ہونے والے اشخاص کی صورت میں تھی اور تم اے اہلِ ایمان! اِس سے پیشتر اُنہیں اس سے دوگُنا مصیبت پہنچا چکے تھے، کہ تم نے اُن کے ستّر آدمی قتل کیے اور ستّر کو قیدی بنایا، تو تم نے کہا: ’’یہ کس وجہ سے ہے؟‘‘ جو مصیبت ہمیں پہنچی، وہ کہاں سے پہنچی، (کہ) ہم تو مسلمان ہیں اور وہ شرک کرنے والے لوگ ہیں، ہم میں اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، جن کے پاس آسمان سے وحی آتی ہے اور ہمارے دشمن اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر اور شرک کرنے والے ہیں؟ آپ اُن سے کہہ دیجیے: ’’أَصَابَکُمْ ھٰذَا الَّذِيْ أَصَابَکُمْ مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِکُمْ، بِخِلَافِکُمْ أَمْرِيْ وَ تَرْکِکُمْ طَاعَتِيْ، لَا مِنْ عِنْدِ غَیْرِکُمْ، وَ لَا مِنْ قِبَلِ أَحَدِ سِوَاکُمْ۔[2] [یہ مصیبت جو تم پر آئی ہے، وہ تمہاری جانوں کی جانب سے ہے، کہ تم نے
Flag Counter