Maktaba Wahhabi

129 - 191
۲۱۔ داعی کا خندہ پیشانی سے سوال اور اشکال کا سننا اور تسلی بخش جواب دینا[1] ۲۲۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد دائرۂ اسلام میں داخل ہونے والوں کی شان و عظمت اور اُس کا سبب ۲۳۔ ہدایت کا من جانب اللہ ہونا،البتہ اس کے لیے کوشش کا ہمیشہ جاری رکھا ۲۴۔ بسا اوقات انتہائی غیر متوقع شخص کا اسلام قبول کرنا ۲۵۔ مسلمان سپہ سالار کا دعوت دین دینا اور اسلامی شریعت کی باتوں کی تعلیم دینا[2] …معجزاتِ نبویہ کا اسلام قبول کرنے کا سبب ہونا …میدان کارزار میں فتح و شکست / غلطہ و پسپائی کا اہل حق کے ساتھ خاص نہ ہونا،البتہ بہترین انجام کا صرف اہل حق کے لیے ہونا ہ:مصری محاذ پر: عمرو بن العاص کا مصری راہبوں کو دعوتِ اسلام دینا: حافظ ابن کثیر نے ذکر کیا: انہوں نے بیان کیا: جب(حضرت)عمر رضی اللہ عنہ اور مسلمانوں نے شام کی فتح کو مکمل کر لیا،تو عمر رضی اللہ عنہ نے مصر کی جانب عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو بھیجا۔اُن کے پیچھے زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ کو روانہ کیا۔اُن دونوں کی ملاقات [باب مصر] پر ہوئی۔اُنہیں مصر کا سب سے بڑا پادری ابو مریم ملا۔ اُس کے ساتھ ابو مریام تھا،جسے حاکم اسکندریہ مقوقس نے اپنے شہروں کی حفاظت کی غرض سے ارسال کیا تھا۔
Flag Counter