Maktaba Wahhabi

139 - 191
دیگر فوائد: ۱۔ دعوت میں اسلوبِ ترغیب کا استعمال ۲۔ دعوت میں قرآن کریم کی آیت سے استشہاد ۳۔ مخاطَب کو سوال کرنے کا موقع دینا ۴۔ سامع کے معقول و مناسب سوال کا جواب دینا ۵۔ گفتگو پر سامع کے ردّعمل کا ملاحظہ کرنا اور حسبِ ضرورت اس کے متعلق وضاحت طلب کرنا ۶۔ داعی کا اپنے حدودِ علم کے بقدر بشارت دینا ۷۔ صحابہ رضی اللہ عنہما کا فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مثال یقین اور فوری عمل ۸۔ حقیقت دنیا سے آگاہی کا عظیم ترین قربانی کے لیے مستعد اور تیار کرنا ۴۔ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کا شہادت کی ترغیب دینا: امام مسلم نے عبداللہ بن قیس سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا: ’’سَمِعْتُ أَبِيْ،وَ ہُوَ بِحَضْرَۃِ الْعَدُوِّ یَقُوْلُ: [’’میں نے اپنے والدِ(محرم یعنی ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ)کو دشمن کے مدِّمقابل ہونے کے وقت فرماتے ہوئے سنا۔‘‘] قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى اللّٰه عليه وسلم: ’’إِنَّ أَبْوَابَ الْجَنَّۃِ تَحْتَ ظِلَالِ السُّیُوْفِ۔‘‘ ’’بلاشبہ جنت کے دروازے تلواروں کے سایوں کے نیچے ہیں۔‘‘ ’’فَقَامَ رَجُلٌ رَثُّ الْہَیْئَۃِ،فَقَالَ: تو ایک خستہ حالت والا شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا:
Flag Counter