Maktaba Wahhabi

15 - 191
-مبحث اوّل- رات دِن دعوت دینا ۱:نوح علیہ السلام کا قوم کو رات دن دعوت دینا: قرآن کریم میں نوح علیہ السلام کی یہ بات نقل کی گئی: ﴿قَالَ رَبِّ اِنِّی دَعَوْتُ قَوْمِی لَیْلًا وَّنَہَارًا﴾[1] [انہوں(یعنی نوح-علیہ السلام)نے کہا:’’(اے)میرے رب! بلاشبہ میں اپنی قوم کو رات اور دن دعوت دیتا رہا]۔ تفسیرِ آیت میں دو مفسرین کے اقوال: i:حافظ ابن کثیر: ’’أَيْ لَمْ أَتْرُکْ دُعَائَ ہُمْ فِیْ لَیْلٍ وَّ لَا نَہَارٍ اِمْتِثَالًا لِأَمْرِکَ وَ ابْتِغَائً لِّطَاعَتِکَ‘‘۔[2] [’’یعنی میں نے آپ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اور آپ کی تابع داری کے قصد سے انہیں دعوت دینا نہ رات میں ترک کیا اور نہ(ہی)دن میں‘‘]۔ ii:قاضی ابو سعود: ’’﴿لَیْلًا وَّ نَہَارًا﴾:أَيْ دَائِمًا مِنْ غَیْرِ فَتُوْرٍ وَ لَا تَوَانٍ‘‘۔[3]
Flag Counter