Maktaba Wahhabi

46 - 191
روانہ کر دیتے۔اگر کسی چیز کا حکم دینا ہوتا،تو اُسے ارشاد فرما دیتے۔پھر(عیدگاہ سے)پلٹ آتے۔‘‘ علامہ عینی حدیث شریف کے فوائد کو بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’وَ فِیْہِ وَعْظُ الْإِمَامِ فِيْ صَلَاۃِ الْعِیْدِ،وَ وَصِیَّتُہٗ،وَ تَخْوِیْفُہٗ عَنْ عَوَاقِبِ الْأُمُوْرِ۔‘‘[1] [’’اس میں امام کا نمازِ عید کے موقع پر وعظ و نصیحت کرنا اور معاملات کے انجام سے ڈرانا ہے‘‘]۔ خطبہ عید کے موقع پر خواتین کو وعظ و نصیحت: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبۂ عید میں خواتین کو وعظ و نصیحت کرنے کا خصوصی اہتمام فرمایا۔امام بخاری اور امام مسلم نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے،(کہ)وہ بیان کرتے ہیں: ’’قَامَ النَّبِيُّ صلى اللّٰه عليه وسلم یَوْمَ الْفِطْرِ فَصَلّٰی،فَبَدَأَ بِالصَّلَاۃِ،ثُمَّ خَطَبَ۔ فَلَمَّا فَرَغَ نَزَلَ فَأَتَی النِّسَآئَ فَذَکَّرَہُنَّ،وَ ہُوَ یَتَوَکَّأُ عَلٰی یَدِ بِلَالٍ رضی اللّٰه عنہ … الحدیث۔‘‘[2] [نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم(عید)فطر کے دن اٹھے اور سب سے پہلے نماز پڑھائی،پھر خطبہ دیا۔ پس جب(خطبہ سے)فارغ ہوئے،تو(منبر سے نیچے)اترے،پھر خواتین کے
Flag Counter