Maktaba Wahhabi

59 - 191
گھڑیوں میں،مناسب موقع میسر آنے پر،تعلیم و تربیت اور وعظ و تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیتے تھے۔ ۳۔مالک بن دینار کا رات کو چور کو دعوت دینا: حافظ ذہبی نے امام مالک بن دینار کے متعلق نقل کیا ہے: بیان کیا گیا: ’’دَخَلَ عَلَیْہِ لِصٌّ،فَمَا وَجَدَ مَا یَأْخُذُ،فَنَادَاہُ مَالِکٌ: [’’اُن کے ہاں(رات کو)ایک چور داخل ہوا،تو اُس نے لے جانے کے لیے کچھ(بھی)نہ پایا،تو مالک نے اُسے آواز دی: ’’لَمْ تَجِدْ شَیْئًا مِّنَ الدُّنْیَا،فَتَرْغَبُ فِيْ شَيْئٍ مِّنَ الْآخِرَۃِ؟‘‘ ’’دنیا کی تو کوئی چیز تم نے نہیں پائی،تو(کیا)نم آخرت کی کسی چیز میں رغبت رکھتے ہو؟‘‘ اُس نے جواب دیا:’’ نَعَمْ۔‘‘ ’’(جی)ہاں۔‘‘ انہوں نے فرمایا:’’تَوَضَّأْ،وَ صَلِّ رَکْعَتَیْنِ۔‘‘ ’’وضو کرو اور دو رکعتیں پڑھو۔‘‘ ’’فَفَعَلَ،ثُمَّ جَلَسَ،وَ خَرَجَ إِلَی الْمَسْجِدِ۔‘‘ ’’اُس نے(ایسے ہی)کیا۔پھر(کچھ دیر کے لیے)بیٹھ گیا،پھر مسجد کی طرف(چلا)گیا۔‘‘ ’’فَسُئِلَ:’’مَنْ ذَا؟‘‘ ’’سو(اس کے متعلق)پوچھا گیا:’’وہ کون شخص ہے؟‘‘ انہوں نے فرمایا:
Flag Counter