Maktaba Wahhabi

86 - 191
۶۔ کسی کے متعلق نامناسب اطلاع ملنے پر دُور سے تیر برسانے کی بجائے اُن سے براہِ راست کر کے غلط بات کی اصلاح کی کوشش کرنا ۷۔ مخاطب لوگوں کے ساتھ …اُن کی سنگین غلطی کے باوجود… قابلِ احترام انداز سے گفتگو کا آغاز کرنا ۸۔ داعی کا مخاطب لوگوں کو طرفین کے درمیان باہمی تعلق کی نشان دہی کرنے والے لقب سے پکارنا ۹۔ خطبہ میں داعی کے تنہا گفتگو کرنے کی بجائے،سوال و جواب کے ذریعے سامعین کو شریک گفتگو کرنا ۱۰۔ اسلوب عقلی کا استعمال کرنا ۳:وفاتِ صدیق کے وقت فاروق رضی اللہ عنہ کا دعوت و اصلاح کے لیے اہتمام: حبیبِ کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے عظیم حادثہ کے دو سال تین ماہ دس دن بعد،آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خلیفہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات امتِ اسلامیہ اور خصوصاً جناب عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے لیے ایک عام حادثہ یا معمولی خسارہ نہ تھا۔یہ غیر معمولی سانحہ اپنی ساری سنگینی کے باوجود حضرت فاروق رضی اللہ عنہ کو دعوت و ارشاد اور اصلاح و جہاد سے مشغول نہ کر سکا۔ ذیل میں اس سلسلے میں دو واقعات ملاحظہ فرمائیے: i:صدیق کی ہمشیرہ ام فروہ رضی اللہ عنہا پر احتساب: امام طبری نے حضرت سعید بن المسیّب سے روایت نقل کی ہے،(کہ)اُنہوں نے بیان کیا: ’’لَمَّا تُوُفِّيَ أَبُوْبَکْرٍ رضی اللّٰه عنہ أَقَامَتْ عَآئِشَۃُ رضی اللّٰه عنہا عَلَیْہِ النَّوحَ،فَأَقْبَلَ عُمَرُ ابْنُ الْخَطَّابِ رضی اللّٰه عنہ حَتّٰی قَامَ بِبَابِہَا،فَنَہَاہُنَّ
Flag Counter