Maktaba Wahhabi

128 - 177
’’میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ان کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے، آپ کی جائے رہائش کی طرف جارہا تھا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’بعض لوگ میری امت کے لیے دجال سے زیادہ خطرناک ہیں۔‘‘ د:سواری پر بیٹھے ابوذر رضی اللہ عنہ کو ناگہانی حالات میں مناسب طرزِ عمل اختیار کرنے کی تلقین: امام احمد اور ابن حبان نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’رَکِبَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم حِمَارًا، وَأَرْدَفَنِيْ خَلْفَہُ، ثُمَّ قَالَ: ’’یَا أَبَاذَرٍّ! أَرَأَیْتَ إِنْ أَصَابَ النَّاسَ جُوْعٌ شَدِیْدٌ حَتّٰی لَا تَسْتَطِیْعَ أَنْ تَقُوْمَ مِنْ فِرَاشِکَ إِلٰی مَسْجِدِکَ، کَیْفَ تَصْنَعُ؟‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک گدھے پر سوار ہوئے اور مجھے اپنے پیچھے سوار کیا، پھر فرمایا: ’’اے ابوذر رضی اللہ عنہ ! اگر تم دیکھو، کہ لوگوں کو اس قدر شدید بھوک پہنچ چکی ہے، کہ تم اپنے بستر سے اٹھ کر اپنی مسجد کی طرف نہیں جاسکتے، تو تم کیا کرو گے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا:’’اَللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ أَعْلَمُ۔‘‘ ’’اللہ تعالیٰ اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ جانتے ہیں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تَعَفَّفْ۔‘‘ ’’اپنے آپ کو سوال سے بچانا۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter