Maktaba Wahhabi

157 - 177
ج:قبرستان میں ایک جنازے کے موقع پر وعظ و نصیحت: امام احمد اور امام ابوداؤد نے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک انصاری شخص کے جنازے کے لیے نکلے۔ ہم قبر کے پاس پہنچے، تو وہ ابھی تیار نہیں ہوئی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ گئے اور ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد ایسے بیٹھے، جیسے ہمارے سروں پر پرندے ہوں۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں چھڑی تھی، جس کے ساتھ وہ زمین پر لکیریں لگا رہے تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: ’’اِسْتَعِیْذُوْا بِاللّٰہِ مِنْ عَذابِ الْقَبْرِ۔‘‘ مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلَاثًا۔ ’’اللہ تعالیٰ سے قبر کے عذاب سے پناہ مانگو۔‘‘ دو مرتبہ یا تین دفعہ(آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات دہرائی)۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِنَّ الْعَبْدَ المؤمِنَ إِذَا کَانَ في انْقطاعٍ مِنَ الدّنیا وإِقْبَالٍ مِنَ الآخِرَۃِ، نَزَلَ إلَیْہِ مَلَائِکَۃٌ مِنَ السَّمَائِ بیضُ الوُجُوہِ، کَأنَّ وُجُوہَہُمُ الشَّمْسُ، مَعَہُمْ کَفَنٌ مِنْ أَکْفَانِ الْجَنَّۃِ، وَحَنُوطٌ مِنْ حَنُوطِ الْجَنَّۃِ، حتی یَجْلِسُوا مِنْہُ مَدَّ البَصَرِ، ثُم یَجيئُ مَلَکُ الْمَوْتِ علیہ السلام حتی یَجلسَ عِنْدَ رَأْسِہِ، فیقول: ’’أیَّتُہا النّفْس الطّیِّبۃُ! اُخْرُجِي إلی مَغْفِرَۃٍ مِنَ اللّٰہِ وَرِضْوان۔‘‘ ’’بے شک مومن بندے کے دنیا چھوڑنے اور آخرت کی طرف جانے
Flag Counter