Maktaba Wahhabi

181 - 177
حرفِ آخر درختوں کے پتوں، ریت کے ذروں اور پانی کے قطرات سے زیادہ حمد و ثنا میرے رب علیم و حکیم کے لیے، کہ انھوں نے مجھ ایسے کمزور اور ناتواں کو اس اہم موضوع کے متعلق یہ صفحات ترتیب دینے کی توفیق عطا فرمائی۔ اس میں اگر کوئی خوبی ہے، تو محض ان کے فضل و کرم سے ہے اور اس میں موجود غلطی، نقص، کوتاہی اور خلل میری اور شیطان کی طرف سے ہے۔ اللہ کریم سے درست بات کی قبولیت اور اس کے نفع کو عام کرنے اور غلطی اور کوتاہی کی معافی کی انتہائی عاجزانہ التجا ہے۔ إنہ قریب مجیب۔ ا:خلاصہ کتاب: دعوتِ دین مسجد و مدرسہ میں محصور نہیں، بلکہ ہر مناسب جگہ میں اس کا اہتمام کیا جائے۔ درج ذیل مقامات پر دعوتِ حق پہنچانے کے شواہد اس کتاب میں توفیق الٰہی سے ذکر کیے گئے۔ ا:قید خانے میں: یوسف علیہ السلام نے زندان میں دو ساتھیوں کو دعوتِ توحید دی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قیدی ثمامہ کو دعوتِ اسلام دی۔ مشرقی یورپ میں اشاعتِ اسلام کا آغاز ایک مسلم قیدی کی دعوت سے ہوا۔ ہزاروں کافر مجدد الف ثانی کے ہاتھ پر جیل میں مسلمان ہوئے۔ جزائر انڈیمان میں بہت سے مجرم قیدی ایک عالم کے ذریعے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ بلجیم کی قید میں سزائے موت پانے والی زندانی نے تسکین دینے کی خاطر آنے والے پادری کو دعوتِ اسلام پیش کی۔
Flag Counter