Maktaba Wahhabi

44 - 160
قَالَ:’’الَّذِيْ لَا یَاْمَنُ جَارُہُ بَوَائِقَہُ۔‘‘ [1] فرمایا:’’ وہ شخص،کہ اس کا پڑوسی اس کے شر سے محفو ظ نہ ہو۔‘‘ ح:خوشبو استعمال کر کے عو رت کا مردوں کے پاس سے گزرنا: امام نسائی نے حضرت [ ابو موسیٰ] اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أَیُّمَا امْرَأَۃٍ اسْتَعْطَرَتْ فَمَرَّتْ عَلیٰ قَوْمٍ لِیَجِدُوْا مِنْ رِیْحِھَا فَھِيَ زَانِیَۃٌ۔‘‘ [2] ’’کوئی بھی عورت[ جو ] خوشبو استعمال کرے اور [پھر] کسی قوم کے پاس سے گزرے،تاکہ وہ اس کی خوشبو کو پائیں،تو وہ بدکار ہے۔‘‘ ط:غیر محرم عورت کو چھونا: امام طبرانی نے حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ لَأَنْ یُطعَنَ فِيْ رَأْسِ أَحَدِکُمْ بِمِخْبَطٍ مِنْ حَدِیْدٍ خَیْرٌ لَہُ مَنْ أَنْ یَمَسَّ امْرَأَۃً لَا تَحِلُّ لَہُ۔‘‘ [3]
Flag Counter