Maktaba Wahhabi

90 - 160
کسی اجرت کا سوال نہیں کرتا،میری اجرت تو رب العالمین ہی کے ذمے ہے۔کیا تم ان چیزوں میں،جو یہاں ہیں،بے خوف چھوڑ دیئے جاؤگے،باغوں اور چشموں میں،کھیتوں اور نرم و نازک خوشوں والی کھجوروں میں؟ اور تم خوب مہارت سے پہاڑوں سے تراش کر گھر بناتے ہو۔پس تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔‘‘ د:حضرت لوط علیہ السلام: اللہ تعالیٰ نے ان کا اپنی قوم کو دعوت دینے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: {کَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِیْنَ۔إِذْ قَالَ لَہُمْ أَخُوہُمْ لُوطٌ أَ لَا تَتَّقُوْنَ۔إِنِّي لَکُمْ رَسُوْلٌ أَمِیْنٌ۔فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَأَطِیعُوْنِ۔وَمَا أَسْاَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ اَجْرِيَ إِلَّا عَلٰی رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔} [1] ’’ لوط علیہ السلام کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔جب ان کے بھائی لوط علیہ السلام نے ان سے کہا:’’ کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟ بلاشبہ میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں،پس اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔میں اس پر تم سے کسی اجرت کا سوال نہیں کرتا۔میری اجرت تو رب العالمین کے ذمے ہے۔‘‘ ہ:حضرت شعیب علیہ السلام: اللہ تعالیٰ نے ان کا اپنی قوم کو دعوت دینے کے متعلق فرمایا: {کَذَّبَ أَصْحٰبُ الْئَیْکَۃِ الْمُرْسَلِیْنَ۔إِذْ قَالَ لَہُمْ شُعَیْبٌ أَ لَا تَتَّقُوْنَ۔إِنِّي لَکُمْ رَسُوْلٌ أَمِیْنٌ۔فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَأَطِیعُوْنِ۔وَمَا أَسْاَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلٰی رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔} [2]
Flag Counter