Maktaba Wahhabi

9 - 110
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم حرفے چند خطیب الاسلام علامہ عبدالرؤف رحمانی جھنڈا نگری رحمہ اللہ(وفات:1999ء) معروف عالمِ دین اور ایک عظیم مصلح تھے،جنھوں نے تدریس،تصنیف اور دعوت و تبلیغ کے ذریعے سے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں انتھک محنت کی۔اپنے علمی ورثے میں انھوں نے بیش قیمت مولفات کا ایک قابلِ قدر ذخیرہ یادگار چھوڑا ہے،جو مختلف علوم و فنون میں ان کی ژرف نگاری اور وسعتِ مطالعہ پر دلالت کرتا ہے۔ آپ دارالحدیث رحمانیہ دہلی کے فضلا میں سے تھے اور فراغت کے بعد نیپال کے علاقے بونڈیہار جھنڈا نگر کے مدرسہ سراج العلوم کے صدر مدرس اور انتظام و انصرام کے ذمے دار رہے۔علاوہ ازیں آپ نیپال کی جمعیت اہلِ حدیث کے مرکزی امیر اور رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کے رکن رکین تھے۔ان متنوع خدمات اور گوناگوں مناصب سے ان کی شخصی عظمت اور ہمہ گیری کے ساتھ ساتھ دعوتی و علمی میدان میں ان کے کارہائے نمایاں کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔ زیرِ نظر کتاب مولانا جھنڈا نگری رحمہ اللہ کی ایک تصنیفِ لطیف ہے،جس میں انھوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں دینی تعلیم و تربیت کے اصول و مبادی بیان
Flag Counter