Maktaba Wahhabi

63 - 110
ماں کی تربیت کا ایک بے مثال واقعہ ماں کی تربیت سے انسان کیا سے کیا بن سکتا ہے۔ماں کی تربیت نے اقبال رحمہ اللہ کو وہ ڈاکٹر بنا دیا جس پر آج ملتِ اسلامیہ ناز کرتی ہے۔صدیوں میں ایسا فرد یکتائے روزگار ملت کو حاصل ہوتا ہے ع ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا اقبال واقعی اس جہان کے لیے ایک مایہ ناز شخصیت تھی،جس نے ملتِ اسلامیہ کے ذہنوں کو بیدار کر دیا،جس کے پر حکمت کلام نے ہزاروں،لاکھوں برگشتہ بخت انسانوں کی قسمت بدل دی اور ایسی بانگِ درا پیدا کی کہ سارے بیگانۂ ملت ہوشیار و بیدار ہوئے،لیکن ان کی قسمت ان کی ماں کی تربیت سے ہوئی اور ماں کی تربیت و فیوض کا اقبال نے خود اعتراف کیا ہے،چنانچہ لکھتے ہیں ع تربیت سے تیری انجم کا ہم قسمت ہوا گھر میرے اجداد کا سرمایہ عزت ہوا دفترِ ہستی میں تھی زریں ورق تیری حیات تھی سراپا دین و دنیا کا سبق تیری حیات ایک فارسی شعر میں کہتے ہیں کہ جو کچھ مجھے حاصل ہوا،وہ میری ماں کی تربیت کا نتیجہ ہے،اسی کی نگاہِ تربیت سے مجھ کو فیض ملا۔ فارسی کا ایک شعر ملاحظہ ہو ع
Flag Counter