Maktaba Wahhabi

66 - 110
مائیں اپنی اولاد کو دینی تربیت میں پالتی ہیں خواجہ یزید بسطامی کی والدہ نے ان کو اس طرح باخدا بنا دیا کہ جب یہ مدرسے میں پڑھنے کے لیے جاتے اور ناشتہ کھانے کے وقت گھر میں آتے تو ان کی والدہ کہتیں کہ بیٹا خدا روٹی دیتا ہے خدا سے روٹی مانگو۔جب یہ سجدے میں گر جاتے اور خدا سے دعائیں کرتے اور روٹی مانگتے اور دعا سے فارغ ہو کر اٹھتے تو ان کی والدہ فرماتیں کہ بیٹے خدا نے روٹی کا سامان کر دیا،اب آؤ روٹی کھا لو۔ ماں کی اس تعلیم و تربیت اور اس طرح کی پرورش و پرداخت سے وہ ایک عارف باﷲ اور خدا ترس بزرگ بنے اور سرخیل صوفیہ میں شمار ہونے لگے۔ ماں کی تربیت کا ایک اور واقعہ خاں عبدالغفار خاں سرحدی گاندھی،جو حکومتِ ہند کے معزز مہمان بن کر 14 اکتوبر 1969ء کو گاندھی اشتابدی کے موقع پر ہندوستان تشریف لائے تھے اور تین ماہ تک ملک کا دورہ بھی کیا،آپ کی شخصیت انتہائی عظیم ہے۔حکومتِ ہند آپ کو دس لاکھ روپے کی تھیلی نذر کر چکی ہے۔ افسوس ہے کہ آپ اس وقت تشریف لائے جب کہ احمد آباد،گجرات وغیرہ میں فساد ہو چکا تھا۔ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہو چکی تھیں،کروڑوں کا نقصان ہو چکا تھا،اس مردِ مجاہد نے نئی دہلی میں حکومت کے اہل کاروں اور خواص کے پانچ لاکھ کے مجمع کو ہندو مسلم اتحاد کی دعوت دی اور باہمی منافرت ختم کرنے کی تلقین کی۔گرتی ہوئی صحت کے باوجود تیس دن کے برت(روزے) رکھنے کا اعلان فرما کر
Flag Counter