Maktaba Wahhabi

135 - 566
مقدمہ ازمصنف اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ، وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی اَشْرَفِ الْاَنْبِیَائِ وَالْمُرْسَلِیْنَ ، نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ ، اَمَّا بَعْدُ! اس میں کوئی شک نہیں کہ غفلت ایک ہلاکت خیز بیماری ہے ،جب یہ بیماری کسی پر مسلط ہوجاتی ہے تووہ دونوں جہانوں میں خسارہ اٹھاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنْسَاهُمْ أَنْفُسَهُمْ أُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ ﴾ (الحشر:۱۹) ’’اور تم ان لوگوں کی طرح مت ہو جانا جنہوں نے اللہ(کے احکام)کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی انھیں اپنی جانوں سے غافل کر دیااور ایسے ہی لوگ نافرمان (فاسق) ہوتے ہیں۔ غفلت کیا ہے؟ اور غفلت کے بارے میں شرعی مؤقف کیا ہے؟ غفلت کی انواع و اقسام کتنی ہیں؟ اس کے اسباب کیا ہیں؟ اور اس کا علاج کیا ہے؟ ان سوالوں کے جواب آپ آنے والی سطروں میں ملاحظہ کرسکیں گے، اور میں ان تمام لوگوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کتاب کی تیاری میں کسی بھی طرح کی مدد کی۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں غفلت سے بیدار کردے اور ہمارے گناہ معاف فرما دے۔ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔ محمد صالح المنجد
Flag Counter