Maktaba Wahhabi

184 - 566
خاتمہ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ بے شک ذکر کی مجالس ملائکہ کی مجالس ہوتی ہیں، اور لغوباتوں اورغفلت کی مجالس شیاطین کی مجالس ہوتی ہیں۔ انسان کو چاہیے کہ جو چیز اسے اچھی لگتی ہے؛ اور ان دو میں سے جسے اپنے لیے زیادہ بہتر سمجھتا ہے، اسے اختیار کرلے۔ وہ دنیا و آخرت میں انھی لوگوں کے ساتھ ہوگا۔ ‘‘ بے شک ہمارا یہ زمانہ غفلت کا زمانہ ہے۔ اگر تم اس بات پر یقین کرنا چاہتے ہو تو تمہیں چاہیے کہ زمین میں چلو پھرو اور اس کی سیر کرو۔ زمین میں غور و فکر کرو ، اور اس کے رہنے والوں میں غور وفکر کرو۔ آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کیا کیا دیکھیں گے۔ آپ اپنی آنکھوں کے سامنے کھیل تماشوں کے مراکز اور غفلت کے اڈے دیکھیں گے۔ ایسی دکانیں ہیں جو سٹیلائیٹس چینلز اور ان کے ساز و سامان کے لیے مختص ہیں۔جہاں پر عیاشی کے تمام سامان میسر ہیں۔ ……الخ پھر آپ ان چیزوں کے اور عبادت کی جگہوں کے درمیان توازن کیجیے، اور شرعی علم کے حلقات کو دیکھیں، آپ کوپتہ چل جائے گا کہ اللہ تعالیٰ اور آخرت کے گھر سے غافل کرنے والی چیزیں کہیں بہت ہی زیادہ ہیں۔ [ان حالات میں] جو انسان بیداری کا مظاہرہ کرے اور کھیل تماشہ اور غفلت کی مجالس چھوڑ کر اللہ کے گھروں میں نیک لوگوں کی مجالس اختیار کرے ، اور علم کے حلقات کو ترجیح دے ، یقیناً اللہ تعالیٰ اس کی عزت افزائی کرے گا اوراس کی اس قربانی کے سبب اسے خیر کثیر سے نوازے گا۔
Flag Counter