Maktaba Wahhabi

189 - 566
مقدمہ ازمصنف اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ، وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی اَشْرَفِ الْاَنْبِیَائِ وَالْمُرْسَلِیْنَ ، نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ ، اَمَّا بَعْدُ! شہوت اور اس کے متعلقات کی بابت بحث کرنا ہر مسلمان مرد اورعورت کے لیے اہم ہے۔ خصوصی طور پر اس زمانے میں جس میں شہوت کے اسباب بڑھ گئے ہیں اور ان کا اثر غالب آچکا ہے۔ شہوت کی تعریف کیا ہے؟ شہوت کیوں پیدا کی گئی ہے؟ حرام شہوت میں واقع ہونے کے اسباب کیا ہیں؟ حرام شہوت کا علاج کیا ہے؟ یہ تمام موضوعات آپ اس کتاب میں پائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ان تمام لوگوں کے لیے توفیق کا دعاگو ہوں اوران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کسی طرح بھی اس کتاب کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالا۔ اَللّٰہُمَّ اَغْنِنَا بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَبِطَاعَتِکَ عَنْ مَعْصِیَتِکَ وَبِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔ محمد صالح المنجد
Flag Counter