Maktaba Wahhabi

195 - 566
ہے اور اللہ تعالیٰ خوب سنتا اور جانتا ہے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’ مومن نہ ہی طعنہ زنی کرنے والا ہوتا ہے اور نہ ہی لعنت کرنے والا ، نہ ہی فاحش ہوتا ہے اور نہ ہی بے ہودہ گو۔ ‘‘[1] ۳۔ بد نظری: نظر شیطان کے تیروں میں سے ایک زہر آلود تیر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اس فعل سے منع کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ ﴾ (النور: ۳۰) ’’مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت رکھیں یہ ان کے لیے پاکیزگی ہے، لوگ جوکچھ کریں اللہ تعالیٰ سب سے خبردار ہے۔‘‘ ۴۔ فراغت ِوقت: اس میں کوئی شک نہیں کہ فراغت ِ وقت انسان کو حرام چیزوں کے متعلق سوچنے پر لگا دیتی ہے، اور وہ اپنے خیالات کی لگام کو ڈھیلا چھوڑ دیتا ہے تاکہ ان خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوئی منصوبہ بندی کرسکے۔ یہاں تک کہ یہ چیز اس کے افکار میں سے ایک فکر بن جاتی ہے، اور پھر انسان بری عادات کی مشق شروع کردیتا ہے اور اس طرح وہ ہلاک کرنے والی چیزوں میں واقع ہوجاتا ہے۔ نفس کو اگر اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے کاموں میں نہ لگایا جائے تو وہ اللہ کی معصیت کے کاموں میں لگ جاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چیز کو بیان کیا ہے۔ سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter