Maktaba Wahhabi

228 - 566
عبادت اورنہ ہی اطاعت، بلکہ اپنے گھروں کو اللہ تعالیٰ کی عبادت سے آباد کیجیے، اور گھر کے ایک کونہ کو نمازپڑھنے؛ قرآن اور تلاوت کے لیے خاص کردیجیے، اور گھر میں کوئی ایسی چیز یا آلہ بھی رکھیں جس سے قرآن کی تلاوت سنی جاسکے، اور ایک چھوٹی سی لائبریری بھی ہونی چاہیے جہاں پر کتاب وسنت کے علوم پر مشتمل کتب ہونی چاہیں جن سے اہل خانہ کے لیے دین و دنیا کا فائدہ حاصل ہوسکے۔ یہ چیزیں انسان کو اپنے رب کی راہ پر لگادیں گی، اور شہوت کا بھڑکنا کم ہوجائے گا۔ ۸۔دعا: دعا وہ اسلحہ ہے جو کسی بھی مشکل اور سختی کے وقت خیانت نہیں کرتا۔ یہ ایسا مبارک اسلحہ ہے جس کے متعلق مسلمان کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ ہروقت اور ہر جگہ پر اسے استعمال کرتا رہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ﴾ (البقرۃ:۱۸۶) ’’جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب بھی وہ مجھے پکارے قبول کرتا ہوں۔‘‘ سیّدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’زمین پر کوئی مسلمان ایسا نہیں جو اللہ سے دعا کرے اور اللہ اسے وہی چیز عطا نہ کرے یا اس سے اس کے برابر کوئی برائی دور نہ کرے بشرطیکہ اس نے کسی گناہ یا قطع رحمی کے لیے دعا نہ کی ہو۔ اس پر ایک شخص نے پوچھا:’’ اگر ہم بہت زیادہ دعائیں کرنے لگیں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ اس سے بھی زیادہ قبول کرنے والا ہے۔‘‘ ذرا اللہ کے نبی سیّدنا یوسف علیہ السلام کے حالات پر غور کیجیے ؛ انہوں نے شہوت کی حالت
Flag Counter