Maktaba Wahhabi

231 - 566
مائل ہو ہی جاتے۔‘‘ شاعر کہتا ہے: إذا لم یکن عونٌ من اللّٰہ للفتی فأول ما یجني علیہِ اجتہادہ [1] ’’ جب کسی نوجوان کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد نہ ہو تو سب سے پہلے اس پر عداوت کرنے والا عبادت میں اس کا اجتہاد ہوتا ہے۔ ‘‘ ۹۔ گناہ کے خطرناک نتائج میں غور وفکر: سیّدنایحی بن معاذ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ جس نے اپنے اعضاء کو لذات پر راضی کرلیا ، یقیناً اس نے اپنے نفس کے لیے ندامت کا پودا لگالیا۔‘‘[2] عبد الصمد الزاھد فرماتے ہیں: ’’ جس انسان کو یہ بھی پتہ نہ ہو کہ شہوات قابل توبہ ہیں، تو ایسا انسان فقط کھیل تماشہ کرنے والا ہے۔ ‘‘[3] جب انسان دنیا اور آخرت میں زنا کی خرابیوں میں غور و فکر کرے تو وہ ان حرام شہوات کے پیچھے پڑنے کے خطرات کو بھانپ لے گا۔ [اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان برائیوں کے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین ] پاک دامن مردوں کے قصے ہماری تاریخ ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہے جو اگرچہ خود تو اس دنیا فانی سے جاچکے ہیں مگر وہ اپنی زندگیوں کے سنہرے اور مفید قصوں میں ابھی تک زندہ ہیں۔ یہ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اپنی شہوات کو اللہ کی رضا کے لیے قابو کیا ؛ تو اللہ تعالیٰ نے ان کا ذکر خیر ہمیشہ کے لیے زندہ جاوید کردیا ، اور ان کی سیرت لوگوں کے سامنے کھلی کتاب کی طرح پھیلا دی۔
Flag Counter