Maktaba Wahhabi

243 - 566
خاتمہ بے شک شہوت جو نوجوان اور دوشیزائیں اپنے نفس میں محسوس کرتے ہیں ، صرف فاسق و فاجر لو گوں کے لیے ہی پیدا نہیں کی گئی، بلکہ نیک مرد او رنیک عورتیں جو کہ عفت و پاکدامنی کی زندگی گزار رہے ہیں اوروہ لوگ جوکہ دعوت دین اور علم وتعلیم اور خیر پھیلانے کے کاموں میں مصروف ہیں ، ان کے نفس بھی انھیں ان شہوات کا مقابلہ کرنے کے لیے دعوت دیتے ہیں۔ بسا اوقات ایسے بھی ہوسکتا ہے کہ اہل خیر کے ہاں کسی فاجر و فاسق انسان سے بڑھ کر قوی شہوت ہو۔ مگر انہوں نے اپنے رب کی اطاعت اور اس سے ثواب کی امید میں شہوت کو قابو میں رکھا ہواہے۔ جو کوئی اس دنیا کو بصیرت کی نگاہ سے دیکھے تو وہ اس کی خیر کو پالے گا اور شر سے بچ جائے گا او رجو کوئی عواقب پر نظر نہ رکھے ، اوراس پر حس غالب آجائے تو وہ دکھ اور تکلیف ہی لے کر لوٹتا ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اور حرام کے درمیان ایک آڑ اور فاصلہ قائم کردے، اور ہمیں ان لوگوں میں سے بنادے جو کوئی خطا اور غلطی کریں تو استغفار کرنے لگتے ہیں ؛اور اگرنیکی کریں تو اس سے خوشخبری پاتے ہیں، اور ہماری خواہشات کو ان چیزوں میں لگادے جن سے وہ راضی ہوتا ہے اور جن سے محبت کرتا ہے۔ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔
Flag Counter