Maktaba Wahhabi

297 - 566
مقدمہ ازمصنف اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ، وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلَی النَّبِیِّ الْاَمِیْنِ مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ ، اَمَّا بَعْدُ! جس چیز سے انسان کے اخلاص اور توحید میں بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے اور اس کا تعلق دنیا سے مزید بڑھ جاتا ہے اور آخرت سے منہ موڑنے لگتا ہے وہ ’’ جاہ و منصب‘‘ کی محبت ہے۔ یہ ایک ایسا ناکارہ بنادینے والا مرض ہے جس کے حصول میں کتنے ہی اموال خرچ کیے جاتے ہیں، اور اس کے لیے خون بہائے جاتے ہیں، اسی کے سبب سے لوگوں کے درمیان حسد و بغض اور عداوت پیدا ہوتے ہیں۔ بھائی بھائی کا دشمن ہوجاتا ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ باپ بیٹا آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہوجاتے ہیں۔ اسی لیے اس بیماری کا نام خفیہ شہوت رکھا گیا ہے۔ اس کتاب میں اس موضوع کے متعلق کچھ تفصیل آئے گی۔ جس میں ’’ جاہ و منصب ‘‘ کی محبت کا نام ’’ خفیہ شہوت ‘‘ رکھنے کی وجہ اور اس کی بنیاد کا ذکر کیا جائے گا۔ پھر ولایت اور حکومت کے لیے لوگوں کی ضرورت کوبیان کیا جائے گا، اور اس کے متعلق مسلمانوں کے مؤقف کی وضاحت کی جائے گی۔ پھر اس کی بعض صورتیں ،مظاہر اور اس کے اسباب اور طریقہ علاج بیان کیا جائے گا۔ اس موقع پر میں ان تمام لوگوں کا شکریہ اداکرتا ہوں جنہوں نے کسی بھی طرح اس کتاب کی تیاری میں مدد کی اور یہ کتاب اس بہترین شکل و صورت میں آپ کے سامنے آئی، اور آخر میں میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہم سب کو علم نافع اور عمل صالح کی دولت سے نواز دے۔ [ آمین یا رب العالمین ] محمد صالح المنجد
Flag Counter