Maktaba Wahhabi

298 - 566
جاہ و منصب کی محبت خفیہ شہوت ہے اس نام کی اصل سیّدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ سے منقول چلی آئی ہے۔ آپ نے اپنے چہرہ کو ڈھانپ لیا اور رونے لگ گئے۔ روتے رہے ، روتے رہے۔ کسی کہنے والے نے آپ سے کہا: اے ابو یعلیٰ ! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ آپ فرمانے لگے: تمہارے بارے میں میں جس چیز سے سب سے زیادہ ڈرتا ہوں وہ خفیہ شہوت اورظاہری ریا کاری ہے۔ یہ چیزیں تمہیں اپنے رؤسا سے وراثت میں ضرور دی جائیں گی، اپنے سرداروں سے ورثہ میں ملیں گی، اپنے آباؤ و اجداد سے تحفہ میں ملیں گی، وہ لوگ جو کہ اگر بھلائی کا حکم دیں تو ان کی بات مانی جائے، اور اگر برائی کا حکم دیں تب بھی ان کی بات مانی جائے، اور منافق کون ہوتا ہے؟ بے شک منافق کی مثال اس اونٹ کی سی ہے جس کی موت آجائے اور اس کی رسی اس کے گلے میں ہو۔وہ اپنی ذات کے متعلق بھی شر اور برائی کا خیال نہیں کرتا۔ ‘‘[1] علامہ ابو داؤد سجستانی رحمہ اللہ نے خفیہ شہوت کی وضاحت جاہ و منصب کی محبت سے کی ہے۔ علامہ ابو بکر بن ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ میں نے اپنے والد سے سنا ،آپ فرما رہے تھے: خفیہ شہوت ’’جاہ و منصب ‘‘ کی محبت کا نام ہے۔ ‘‘[2] اور ظاہر یہ ہوتا ہے کہ یہ تفسیر بطور مثال بیان کی گئی ہے۔ واللہ اعلم ابو عبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’خفیہ شہوت ‘‘ اس کے بارے میں لوگوں کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔
Flag Counter