Maktaba Wahhabi

306 - 566
اللہ تعالیٰ کے حق کے بغیر حمیت ِنفس اور ان لوگوں کی تعظیم کرنا جنہیں اللہ تعالیٰ نے حقیر کردیا ہو اور ان لوگوں کو حقیر جاننا جنہیں اللہ تعالیٰ نے عزت و اکرام سے نوازا ہو۔ دنیاوی سربراہی (ریاست) اس کے بغیر پوری نہیں ہوسکتی ہے، اور دنیاوی جاہ و منصب اسی طرح بلکہ اس سے کئی گنابڑے مفاسد کی موجودگی میں حاصل کیا جاتا ہے۔ ‘‘[1] جاہ و منزلت کی محبت اور اس کی صورتیں اور احوال کام کی نوعیت کے اعتبار سے سر براہی کی دو صورتیں ہیں: پہلی صورت:… دنیاوی حکومت: دوسری صورت:… دینی اور علمی حکومت: سیّدنا علامہ ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ شرف کی حرص کی دو قسمیں ہیں: ایک قسم: ولایت ،حکومت اور مال کے ذریعہ شرف طلب کرنا۔ یہ بہت خطرناک ہے۔ اس کی بدولت غالب طور پر آخرت کی خیروشرف عزت اور کرامت انسان سے روک لیے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ تِلْكَ الدَّارُ الْآخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِي الْأَرْضِ وَلَا فَسَادًا وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ ﴾ (القصص:۸۳) ’’آخرت کا یہ بھلا گھر ہم ان ہی کے لیے مقرر کر دیتے ہیں جو زمین میں اونچائی بڑائی اور فخر نہیں کرتے نہ فساد کی چاہت رکھتے ہیں پرہیزگاروں کے لیے نہایت ہی عمدہ انجام ہے۔‘‘ (پھرفرمایا): دوسری قسم: لوگوں پر بلندی اور شرف دینی امور کے ذریعہ طلب کرنا۔ جیسے علم کا حصول ، عمل اور زہد وغیرہ۔ یہ پہلے سے بھی بڑھ کر قبیح اور برا
Flag Counter