Maktaba Wahhabi

308 - 566
جس نے اس لیے علم سیکھا کہ اس کے ذریعہ سے علماء کا مقابلہ کرے یا بے وقوف لوگوں سے بحث و جھگڑا کرے اور لوگوں کو اس سے اپنی طرف متوجہ کرے (تاکہ وہ اسے مال وغیرہ دیں)تو اللہ تعالیٰ ایسے شخص کو جہنم میں داخل کرے گا۔ ‘‘ حکومت کی محبت اور حرص کے دو احوال: پہلی حالت:… حکومت ملنے سے پہلے: لوگوں میں سے کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ حکومت کے حصول کے لیے بڑے ہی حریص ہوتے ہیں۔ جس کے آثار و مظاہر ان پر ظاہر ہوتے ہیں۔پھر کبھی ان کو حکومت مل جاتی ہے اور کبھی نہیں ملتی، جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعَاجِلَةَ عَجَّلْنَا لَهُ فِيهَا مَا نَشَاءُ لِمَنْ نُرِيدُ ثُمَّ جَعَلْنَا لَهُ جَهَنَّمَ يَصْلَاهَا مَذْمُومًا مَدْحُورًا ﴾ (الإسراء:۱۸) ’’جس کا ارادہ صرف اس جلدی والی دنیا(فوری فائدہ)کا ہی ہو اسے ہم یہاں جس قدر جس کے لیے چاہیں سر دست دیتے ہیں بالآخر اس کے لیے ہم جہنم مقرر کر دیتے ہیں جہاں وہ برے حالوں میں دھتکارا ہوا داخل ہوگا۔ ‘‘ دوسری حالت:… حکومت ملنے کے بعد: بے شک کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی انسان جاہ وہ حکومت سے بے رغبت ہوتا ہے۔ مگر جب اسے حکومت جاہ ومرتبہ مل جاتے ہیں؛ تو اس کا دل ان سے لگ جاتا ہے اور بسا اوقات پہلے سے اس کے دل میں ان چیزوں کی محبت ہوتی ہے ، مگر جب اسے حکومت مل جاتی ہے تو اس کی ان چیزوں میں یہ محبت اورلگن اور بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے کہ ایک طرف تو اس کی ان عہدوں سے محبت ہوتی ہے ، اور دوسری طرف ان کے چھن جانے کا خوف۔ اس لیے اس کا دل ہر وقت ان ہی چیزوں میں لگا رہتا ہے۔ علامہ ابن رجب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’جان لیجیے کہ شرف و مرتبت کی حرص؛ شرف و مرتبہ ملنے سے پہلے اس کے
Flag Counter