Maktaba Wahhabi

309 - 566
اسباب میں جدو جہد کرنے کی وجہ سے بہت بڑے ضرر کو مستلزم ہے، اور شرف و مرتبہ مل جانے کے بعد بھی [اس میں سر اسر نقصان ہے] وہ اس طرح کہ اس ولایت کی وجہ سے وہ لوگوں پر ظلم کرتا ہے ، اور تکبر اور دوسری برائیوں اور خرابیوں کا شکار ہوتا ہے۔ ‘‘[1] حکومت کی محبت کے مظاہر حکومت اور جاہ و منصب کی محبت کے کئی ایک مظاہر ہیں ، ان میں سے چند ایک نمایاں مظاہر یہ ہیں: ۱۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس کی صفات کمال میں منازعت: شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ سب سے بڑی برائی خالق کا انکار کرنا اور اس کے ساتھ شریک ٹھہرانا ہے، اور اپنے نفس کے لیے یہ طلب کرنا ہے کہ وہ اس کا شریک اور برابر ٹھہرے یا یہ کہ اس کا نفس اللہ کے علاوہ ایک اور معبود بن جائے۔ یہ دونوں چیزیں واقع ہوچکی ہیں۔ فرعون نے کوشش کی تھی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ ایک الٰہ اورمعبود بن جائے۔ اس نے کہا تھا: ﴿ يَا أَيُّهَا الْمَلَأُ مَا عَلِمْتُ لَكُمْ مِنْ إِلَهٍ غَيْرِي ﴾ (القصص:۳۸) ’’اے سردار و! مجھے تو معلوم نہیں کہ میرے سوا کوئی تمھارا الٰہ ہو۔‘‘ نیز اس نے یہ بھی کہا تھا: ﴿ فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَى ﴾ (النازعات:۲۴) ’’میں ہوں تمہارا سب سے بڑا رب۔‘‘ اور اس نے موسی علیہ السلام سے کہا:
Flag Counter