Maktaba Wahhabi

314 - 566
زمانے کے کچھ لوگ بھی کفار کی دوستی کا دم بھرتے ہیں۔ تاکہ وہ ان کی تنظیموں میں سے کسی تنظیم میں کوئی منصب ومقام حاصل کرسکیں۔ یا پھر ان کی کسی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرسکیں یا کوئی انٹر نیشنل ایوارڈ حاصل کرسکیں۔ ۱۰۔ حق کا قبول نہ کرنا: حق کا نہ ہی قبول کرنا اور نہ ہی حق بات کی طرف رجوع کرنا جس کی وجہ سے انسان بدعات اور گمراہیوں کا شکار ہوجاتا ہے۔ ابو العتاہیہ ( عربی شاعر ) کہتا ہے: أُخَیَّ مَنْ عَشَقَ الرِّیَاسَۃَ خِفْتُ أَنْ یَّطْغَی وَیُحْدِثَ بِدْعَۃً وضَلَالًا ’’ اے میرے بھائی جسے کرسی سے عشق ہوگیا ہے ! میں ڈرتا ہوں کہ کہیں سرکشی میں مبتلا ہوجائے، اورکوئی بدعت اور گمراہی ایجاد کردے۔ ‘‘ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ جاہ و منصب (کرسی و اقتدار) اور کھانا پینا جملہ طور پر دین میں داخل ہونے کی راہ میں رکاوٹوں کے اسباب میں سے ہیں۔ یہ چیز ہم نے بھی دیکھی ہے ، اور ہمارے علاوہ ایک جماعت نے اس کا مشاہدہ کیا ہے۔ جب بعض لوگوں کے لیے ان کے راستے کی خرابی اور قباحت واضح ہوگئی توکہنے لگے: ’’ اگر ہم مکمل طور پر اسلام میں داخل ہوجائیں توہمارے مراتب مسلمانوں میں سب سے کم ہوں گے، اور کوئی ہمیں خاطر میں ہی نہ لائے گا۔ جب کہ ہم اپنے اہل ملت کے اموال اور مناصب پر حکم چلاتے ہیں، اور ان کے مابین ہمارا بہت بڑا مرتبہ ہے۔ کیا فرعون کے لیے سیّدنا موسی علیہ السلام کی بات ماننے سے اس کے علاوہ کوئی اور چیز رکاوٹ بنی تھی؟‘‘ [1]
Flag Counter