Maktaba Wahhabi

33 - 566
آسائش حیات کی تعریف لغوی معنی:…اس کے لیے عربی زبان میں ’’ التُرْفُ ‘‘کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ جس کا عام فہم معنی ہے: ’’ نعمتوں میں وسعت اور پر آسائش زندگی۔‘‘ کہا جاتا ہے: ’’أَترَفَ فُلاَنٌ فَہُوَ مُتْرِفٌ‘‘ فلاں انسان عیش پرست ہے یعنی پر آسائش زندگی گزار رہا ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ وَأَتْرَفْنَاهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ﴾ (المؤمنون:۳۳) ’’اور ہم نے انہیں دنیاوی زندگی میں خوشحال کر رکھا تھا۔‘‘ نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَاتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَا أُتْرِفُوا فِيهِ وَكَانُوا مُجْرِمِينَ ﴾ (ہود: ۱۱۶) ’’ ظالم لوگ تو اس چیز کے پیچھے پڑ گئے جس میں انہیں آسودگی دی گئی تھی اور وہ گناہ گار تھے۔‘‘ نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَارْجِعُوا إِلَى مَا أُتْرِفْتُمْ فِيهِ ﴾ (الأنبیاء: ۱۳) ’’اور جہاں تمہیں آسودگی دی گئی تھی وہی واپس لوٹو۔‘‘ نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِمْ ﴾ (المؤمنون: ۶۴) ’’ ہم نے ان کے آسودہ حال لوگوں کو پکڑ لیا۔‘‘ یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
Flag Counter