Maktaba Wahhabi

349 - 566
۱۶۔ الدعاء: سیّدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں سیّدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے ابو بکر ! تم میں شرک چیونٹی کی چال سے بھی بڑھ کر مخفی ہے۔ سیّدنا ابو بکر کہنے لگے: کیا شرک اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے کو برابر بنانا ہی نہیں؟ تونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! تم میں شرک چیونٹی کی چال سے بھی بڑھ کر مخفی ہے۔ کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جب تم اسے کرلوگے توتم سے تھوڑا اور زیادہ شرک ختم ہوجائے گا۔ کہو: ((اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ شَیْئًا وَّ اَنَا اَعْلَمُ وَاَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا اَعْلَمُ۔))[1] ’’ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ تیرے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراؤں اس حال میں کہ وہ علم میں ہو اور اس پر استغفار کرتا ہوں جو میں نہیں جانتا۔‘‘ اسی پر یہ کتاب ختم ہوئی، اور ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں کامیابی کے راستہ کی طرف ہدایت دے، اور ہمیں ان لوگوں میں سے بنا دے جو اس کی اطاعت گزاری کے کام کرتے ہیں، اور اس کی رضامندی کی تلاش میں رہتے ہیں۔ والحمد للّٰہ رب العالمین۔
Flag Counter