Maktaba Wahhabi

350 - 566
خاتمہ حقیقت میں یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ اونچے اور عالی شان منصب پانے، جاہ و منصب کے حصول کے لیے اور اقتدار کے حصول کی خاطر آپس میں ایک دوسرے کا خون بہاتے ہیں۔ یہاں تک کہ اب یہ حالت ہوگئی ہے کہ انسان کے ذہن پر یہی فکر چھائی ہوئی ہے کہ کس طرح وہ قائد اور لیڈر ورہنما بن جائے یا اسے سربراہی حاصل ہوجائے۔ خواہ اس کے حصول کے لیے مسلمانوں کی صفوں میں انتشار ڈالا جائے اور ان کے مابین فتنے ہی کیوں نہ کھڑے کیے جائیں۔ جاہ و اقتدار کی محبت کے انتشار سے بغیر کسی شک و شبہ کے توانائیاں اور صلاحتیں ضائع ہورہی ہیں، اور آپس میں اختلافات کے دائرے وسیع ہورہے ہیں، اور ہر شخصی مصلحتوں اور ذاتی منافع کے حصول کے لیے کوششیں ہورہی ہیں جس میں دین کے قیام کی کوئی ادنیٰ سی کوشش بھی نہیں۔ یہی بات اس بیماری کے شرکے لیے اور فرد اور معاشرہ کی بہت بڑی خرابی کے لیے کافی ہے۔ ان لغزشوں سے بچناکتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کی طرف رجوع کرنے میں اور سابقین الاولین(سلف صالحین )کی سیرت پر چلنے میں ہے۔ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔
Flag Counter