Maktaba Wahhabi

351 - 566
ذہنی آزمائش آپ کے سامنے دو قسم کے سوالات رکھے جارہے ہیں۔ پہلی قسم کے سوال وہ ہیں جن کا جواب فوراً دیا جاسکتا ہے ، جب کہ دوسری قسم کے سوال وہ ہیں جن کا جواب دینے کے لیے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے: پہلی قسم کے سوالات: ۱۔ ولایت اور امارت کے کیا فوائد ہیں؟ ۲۔ اقتدار کی محبت ایک بیماری ہے ، اس کے نمایاں پہلو کون سے ہیں؟ ۳۔ اقتدار (کرسی ) سے محبت کے اسباب کیا ہیں؟ ۴۔ ہر بیماری کے لیے ایک دوا ہوتی ہے ؛ محبت ِ جاہ و منصب کی بیماری کی دوا کیا ہے؟ دوسری قسم کے سوالات: ۱۔ جاہ و منصب کی محبت کا نام خفیہ شہوت کیوں رکھا گیا ہے؟ ۲۔ سیّدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’دو بھوکے اور خونخوار بھیڑیے بکریوں کے کسی ریوڑ میں چھوڑ دیے جائیں وہ اس ریوڑ میں انسان کی جاہ ومنصب کی محبت سے زیادہ خرابی مچانے والے نہیں ہوتے۔‘‘ اس حدیث سے کیا مقصود ہے؟ ۳۔ دنیا اور اقتدار کی محبت کیسے دین کو خراب کرتی ہے؟ ۴۔ سیّدنا یوسف علیہ السلام نے کے عزیز مصر سے مطالبہ سے آپ کیا سمجھتے ہیں؟جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں قرآن میں ذکر کیا ہے: ﴿ قَالَ اجْعَلْنِي عَلَى خَزَائِنِ الْأَرْضِ إِنِّي حَفِيظٌ عَلِيمٌ ﴾ (یوسف:۵۵)
Flag Counter