Maktaba Wahhabi

363 - 566
چوتھی قسم:… عورتوں کا عورتوں سے عشق: یہ قسم بھی جرم ہونے میں سابقہ قسم کی طرح ہے۔ جس سے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ، اس کا غضب ،ذلت اور رسوائی مقدر میں آتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق اس قسم کے عشق کا بڑا اور اہم ترین سبب آپس کے تعلقات اور غلط روابط ہیں۔ عشق کی یہ قسم بھی بہت بڑی خرابی کا پیش خیمہ ہے ، اوراخلاقیات کی انتہائی سخت پامالی اور زوال کا سبب ہے۔ عشق پر دلالت کرنے والے امور: کئی امور ایسے ہیں جو کہ فریقین کے درمیان عشق یا غلط محبت قائم ہونے پر دلالت کرتے ہیں ، وہ درج ذیل ہیں: ۱۔ اپنے تعلقات کو خفیہ رکھنے کی کوشش کرنا۔ ۲۔ معشوق کے ساتھ لمبی دیر تک بیٹھے رہنا۔ ۳۔ فریقین میں سے ہر ایک دوسرے کے راز چھپائے رکھنا۔ ۴۔ ایسے الفاظ بولنا جن سے محبت اور ان تعلقات میں غلو ظاہر ہوتا ہو۔ ۵۔ کھلے الفاظ میں اپنے محبوب پر غیرت کا اظہار کرنا۔ ۶۔ محبوب کی طرف سے ملنے والی ہر ہدایت پر عمل کرنا خواہ اس میں برائی یا پھر اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہی کیوں نہ ہو۔ ۷۔ کثرت کے ساتھ محبوب کے ساتھ میل جول رکھنا، اور اس کی محبت میں منفرد ہونا۔ عشق اختیاری یااضطراری ہم اکثر و بیشتر یہ بات سنتے ہیں کہ جو لوگ عشق کی بیماری کی شکایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں: وہ کسی طرح بھی اپنے محبوب کو نہیں چھوڑ سکتے، اور ان کے محبوب کو چھوڑنے کی نسبت مر جانا آسان ہے۔
Flag Counter