Maktaba Wahhabi

386 - 566
ہیں جب کہ عاشق کسی دوسری وادی میں بھٹک رہا ہوتا ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے محبوب کے متعلق ہی سوچتا رہتا ہے۔ وہ اپنی عقل سے فائدہ حاصل نہیں کر پاتا، اور نہ ہی کسی دوسرے کو کوئی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ بلکہ بیشتر اوقات وہ اپنی دواء کو ہی بیماری سمجھتا ہے اور بیماری کو دوا ، اس لیے کہ اس کی عقل کام نہیں کرتی۔ عشق کے اسباب عشق میں گرفتار ہونے کے کئی ایک اسباب ہیں ، ان میں سے چند ایک یہ ہیں: ۱۔ اللہ تعالیٰ کی محبت سے اعراض: علمائے کرام عشق کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’ عشق فارغ دل کی حرکت کو کہتے ہیں۔ ‘‘[1] اس سے مقصود یہ ہے کہ اگر دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت ہوتی، تو یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ اس میں عشق داخل ہوجاتا۔ بلاشبہ عشق کی بیماری میں انھی دلوں کو مبتلا کیا جاتا ہے جو کہ اللہ تعالیٰ کی محبت سے خالی ہوں۔ ‘‘ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ انسان کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ چیز فراغت وقت اور کام چوری ہے۔ اس لیے کہ انسان کا نفس فارغ نہیں بیٹھتا۔ بلکہ اگر اسے ایسے کام میں مصروف نہ کیا جائے جو نفع دینے والا ہو تو نفس انسان کوایسے کاموں میں مشغول کردیتا ہے جو نقصان دینے والے ہوں او رایسا ہونا ضروری ہے۔ ‘‘[2] اگر دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت مضبوط اور قوی نہ ہوتو یہ ضروری ہوجاتا ہے کہ کسی دوسرے انسان کی محبت اس دل میں داخل ہوجائے۔ اس لیے کہ انسان کا نفس کبھی بھی بیکار
Flag Counter