Maktaba Wahhabi

388 - 566
۳۔حرام گانے ، اور گندی فلمیں: عشق کے پھندے میں گرفتار ہونے کے بڑے اسباب میں سے یہ خطرناک وسائل ہیں: گانے ، گندی فلمیں ، (گندہ لٹریچر وغیرہ ) جو کہ انسان کو فحاشی اور غلط تعلقات کی راہ پر لگاتے ہیں۔ اکثر گانے اور فلموں کی بہت بڑی تعداد اسی موضوع سے متعلق ہوتے ہیں۔ کتنے ہی گانے ہیں جو کہ محبوب اور معشوق کے موضوع پر ہیں۔ جن میں صرف عشق و محبت کی باتیں ہوتی ہیں اور عاشق یا معشوق کے حالات بیان کیے جاتے ہیں۔ اس دور میں فلموں میں جدید ترین ٹیکنالوجی ذرائع کواستعمال کرتے ہوئے عشاق کے قصے خوبصورت بناکر پیش کیے جاتے ہیں۔ ان قصوں کے لکھنے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ جنہیں اداکار اپنی اداکاری کے رنگ سے رنگتے ہیں۔ موسیقار اس میں موسیقی کا زہر گھولتے ہیں۔ گلوکار اوردوسرے اپنے کلمات اور جملوں سے زہر افشانیاں کرتے ہیں۔ نتیجہ میں ایک ایسا زہر مرکب تیار ہوجاتا ہے جسے دیکھنے والے عشق و محبت کو ہی سب کچھ سمجھنے لگتے ہیں، اوران چیزوں کو اپنی عملی زندگی میں لانا چاہتے ہیں جو کچھ وہ دیکھتے یا سنتے ہیں۔ پریم کہانیاں ان وسائل سے ہٹ کر کوئی دور کی چیز نہیں۔ بلکہ ان کہانیوں سے بسا اوقات خرابیاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔ ان روایات ، کہانیوں اور فلموں نے ہماری نوجوان نسل (لڑکوں اور لڑکیوں ) کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، اورانھیں عشق کے مرض میں مبتلا کردیا ہے۔ اب ہی نوجوان اپنے چہروں کے بل گناہوں کے صحراء میں بھٹک رہے ہیں۔ انھیں کوئی بھی حق بات سکھانے اور بتانے والا ایسا نہیں ملتا جس کے دامن میں یہ لوگ پناہ لے سکیں ، اوروہ انھیں حق بات بتاکر اور وعظ و نصیحت کے ذریعہ راہ راست پر لاسکیں۔ اس لیے کہ ان لوگوں کے دل بہت بری طرح سے غیر اللہ کی محبت میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ اسی پیار کی طلب نے ان لوگوں کے اندر ایک سخت ہیجان کی کیفیت برپا کردی ہے۔ جس کہ وجہ سے یہ لوگ ہر وقت حرام شہوات اور گندے تعلقات قائم کرنے کی تلاش میں
Flag Counter