Maktaba Wahhabi

406 - 566
ذہنی آزمائش آپ کے سامنے سوالوں کے دو درجے ہیں۔ پہلے درجہ میں وہ سوالات ہیں جن کے جوابات براہِ راست دیے جاسکتے ہیں ، اور دوسرے درجہ میں وہ سوالات ہیں جن کے لیے غور و فکر کرنے اور سوچنے کی ضرورت ہے: پہلی قسم کے سوالات: ۱۔ عشق کی لغوی اور اصطلاحی تعریف بیان کریں؟ ۲۔ عشق کی کتنی اقسام ہیں؟ ۳۔ عشق کے کئی ایک مظاہر ہیں ، ان میں سے زیادہ نمایاں مظاہر کون سے ہیں؟ ۴۔ عشق کی خرابیاں اور نقصانات کیا ہیں؟ دوسری قسم کے سوالات: ۱۔ عشق زیادہ تر کس چیز سے مربوط ہوتا ہے؟ ۲۔ عورتوں کے عورتوں کے ساتھ عشق کرنے کا بڑا سبب کون سا ہے؟ ۳۔ عشق کے مسئلہ میں ابن قیم رحمہ اللہ کی بڑی ہی بہترین رائے ہے ، وہ کیا ہے؟ ۴۔ ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’ الاستقامہ ‘‘ میں عشق کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے چند امور ذکر کیے ہیں ، وہ کون سے ہیں؟ ۵۔ عیسائی جب قیدیوں کو عیسائی بنانا چاہتے ہیں تو کیا کرتے ہیں؟ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔
Flag Counter