Maktaba Wahhabi

425 - 566
[دروازے ] نظر آئے۔ اس نے دل میں کہا: اگر میں اس گھر میں داخل ہوجاؤں تاکہ بارش کی اس تکلیف سے نجات مل جائے۔ تو وہ ایسے گھر میں داخل ہوا جس پر کوئی چھت نہیں تھی۔‘‘ میں تم لوگوں کے پاس بیٹھا کہ تم خیر اور بھلائی کی بات کررہے ہوں گے۔ مگر تم تو صرف دنیا دار لوگ ہو۔یہ کہہ کر ان کے پاس سے کھڑے ہوئے اور چل دیے۔‘‘[1] یہ اس پہلے قافلہ کی چند ایک مثالیں ہیں۔ جو کوئی مزید تفصیل پڑھنا چاہتا ہو اسے چاہیے کہ وہ حالات زندگی پر لکھی گئی کتابوں کی طرف رجوع کرے۔ دنیا کی محبت کے مظاہر دنیا کی محبت کے کئی ایک مظاہر ہیں ، ان میں سے چند ایک نمایاں مظاہر یہ ہیں: ۱۔ لوگوں کا دنیا میں انہماک: سیّدنا عبد اللہ بن حارث رضی اللہ عنہ بن نوفل سے روایت ہے کہ سیّدنا ابی بن کعب کے ساتھ کھڑا ہوا تھا تو انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیشہ طلب دنیا میں مختلف طریقوں سے مگن رہیں گے۔‘‘[2] ۲۔آخرت کے عمل سے دنیا کی طلب: سیّدنا مطرف رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ دنیا کی سب سے قبیح رغبت یہ ہے کہ اسے آخرت کے عمل کے بدلہ میں طلب کیا جائے۔‘‘[3] فضیل بن عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ اگر میں دنیا کو طبلہ اور بانسری بجا کر دنیا کھالوں یہ میرے نزدیک اس سے بہتر ہے کہ میں اسے اپنے دین کے بدلہ کھاؤں۔‘‘[4]
Flag Counter