Maktaba Wahhabi

427 - 566
بڑائی اور فخر نہیں کرتے نہ فساد کی چاہت رکھتے ہیں پرہیزگاروں کے لیے نہایت ہی عمدہ انجام ہے۔‘‘ سیّدنا کعب بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں:بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((مَا ذِئْبَانِ جَائِعَانِ أُرْسِلَا فِي غَنَمٍ بِأَفْسَدَلَہَا مِنْ حِرْصِ الْمَرْئِ عَلَی الْمَالِ وَالشَّرْفِ لِدِیْنِہِ۔)) [1] ’’ اگر دو بھوکے بھیڑئیے بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑ دئیے جائیں تو وہ اتنا نقصان نہیں کرتے جتنا مال اور مرتبے کی حرص انسان کے دین کو خراب کرتی ہے۔‘‘ دنیا کی محبت کے اسباب دنیا کی محبت کے بہت سارے اسباب ہیں۔ ان میں سے چند ایک نمایاں اسباب یہ ہیں: ۱۔ دنیا کی ظاہری زینت و حسن: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ اَلْمَالُ وَالْبَنُونَ زِينَةُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَالْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ خَيْرٌ عِنْدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَخَيْرٌ أَمَلًا ﴾ (الکہف:۴۶) ’’اولاد تو دنیا کی زینت ہے اور (ہاں)البتہ باقی رہنے والی نیکیاں تیرے رب کے نزدیک از روئے ثواب اور (آئندہ کی)اچھی توقع کے بہت بہتر ہیں۔‘‘ سیّدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ((اِنَّ الدُّنْیَا حُلْوَۃٌ خَضِرَۃٌ وَاِنَّ اللّٰہَ مُسْتَخْلِفُکُمْ فِیہَا فَیَنْظُرُ کَیْفَ تَعْمَلُونَ فَاتَّقُوا الدُّنْیَا وَاتَّقُوا النِّسَآئَ فَاِنَّ اَوَّلَ فِتْنَۃِ بَنِی اِسْرَآئِیلَ کَانَتْ فِیْ النِّسَآئِ۔ وَفِیْ حَدِیثِ ابْنِ بَشَّارٍ: لِیَنْظُرَ کَیْفَ تَعْمَلُونَ)) [2]
Flag Counter