Maktaba Wahhabi

466 - 566
ذہنی آزمائش آپ کے سامنے دو قسم کے سوالات رکھے جارہے ہیں۔ پہلی قسم کے سوال وہ ہیں جن کا جواب فوراً دیا جاسکتا ہے ، جب کہ دوسری قسم کے سوال وہ ہیں جن کا جواب دینے کے لیے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے: پہلی قسم کے سوالات: ۱۔ دنیا کی محبت کے مظاہر کون سے ہیں؟ ۲۔ دنیا کی محبت کے کئی اسباب ہیں ،ان میں سے نمایاں سبب کون سے ہیں؟ ۳۔ دنیا کی محبت پر مرتب ہونے والے ضرر اور خرابیاں کون سی ہیں؟ ۴۔ دنیا کی محبت کا کامیاب ترین علاج کیا ہے؟ دوسری قسم کے سوالات: ۱۔ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( اَلدُّنْیَا سِجْنُ الْمُؤمِنُ وَجَنَّۃُ الْکَافِرُ۔)) ’’ دنیا مومن کے لیے ایک قید خانہ ہے اور کافر کے لیے جنت ہے؟ ‘‘ اس کی وضاحت کریں۔ ۲۔ سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حالت دیکھ کر رودیے تھے۔انہوں نے کیا کہا تھا؟ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو کیا جواب دیا تھا؟ ۳۔ اللہ تعالیٰ پر ناحق بات کہنا، اور دنیا کی محبت کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔
Flag Counter