Maktaba Wahhabi

471 - 566
جدل و مراء کی تعریف جدال کا معنی: جھگڑا کرنے اور کلام میں تکرار کرنے کو کہتے ہیں۔ یعنی کسی انسان کا اپنے فریق مخالف پر رد کرنا تاکہ وہ اپنے کلام کی اصلاح کرسکے۔ فریق مخالف کے ساتھ جھگڑا کرنا۔ مجادلہ کا معنی: مجادلہ مناظرہ کو کہتے ہیں۔ جو کہ حق کو ظاہر کرنے کے لیے نہیں ہوتا بلکہ اپنے فریق مخالف کو زچ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ [1] لغت کے امام الزجاج رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ جدال کا معنی ہے جھگڑے میں مبالغہ کرنا ، مناظرہ کرنا۔ ‘‘[2] علامہ قرطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جدال کا معنی ہے: ’’ کسی کے قول کو قوت اور حجت کے ساتھ ردّ کرنا ۔‘‘[3] جب کہ ’’ مراء ‘‘ کا معنی: بعض نے کہاہے کہ یہ جدال کے معنی میں ہے۔ امام طبری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ کہا جاتا ہے ’’ماریت فلانا ً إذا جادلتہ‘‘ میں نے فلاں سے مراء کیا ؛‘‘جب کسی سے جدال و مناظرہ کیا جائے۔ [4] اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’مراء ‘‘ کا معنی ہے کسی دوسرے کلام میں خلل ظاہر کرنے کے لیے طعن کرنا۔ جب کہ اس میں دوسرے کی تحقیر کے علاوہ کوئی اور غرض شامل نہ ہو۔[5]
Flag Counter