Maktaba Wahhabi

489 - 566
جدال کی اقسام جدال کی دو قسمیں ہیں: (۱) … محمود جدال اور (۲)… مذموم جدال۔ کبھی کبھار جدال صرف حجت قائم کرنا، باہمی گفت و شنید اور مناظرہ کرنا ہوتا ہے۔اس وقت اسے محمود (پسندیدہ) جدال یا قابل تعریف جدال کہتے ہیں، اور کبھی ایک دوسرے پر برتری ثابت کرنا ،اور دوسرے کونیچا دیکھانا ہو تو اس وقت اسے مذموم جدال کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے محمود جدال کو اپنانے کا حکم دیا ہے ،فرمانِ الٰہی ہے: ﴿ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ﴾ (النحل:۱۲۵) ’’اور ان سے بہترین طریقے سے گفتگو کیجئے۔‘‘ یعنی آپ کا ان سے گفتگو کرنا اچھے طریقے سے ، اور پیار اور نرمی کے ساتھ اور اچھے انداز سے گفتگو ہونی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ ﴾ (العنکبوت:۴۶) ’’اور اہل کتاب کے ساتھ بحث و مباحثہ نہ کرو مگر اس طریقہ پر جو عمدہ ہو مگر ان کے ساتھ جو ان میں ظالم ہیں۔‘‘ ﴿ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ﴾: کا معنی یہ ہے کہ: (۱)… جدال بالقرآن۔ (۲)… اوریہ بھی کہا گیا ہے کہ ’’لا إلہ إلا اللہ‘‘ سے جدال۔ (۳)… اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ ان سے مناظرہ و مجادلہ کیجیے بغیر کسی سختی کے اور بغیر ترش روی کے ، بلکہ ان کے لیے اپنے پہلو میں نرمی رکھنی چاہیے۔ اس صورت میں پھر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿ وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتَابِ إِلَّا
Flag Counter