Maktaba Wahhabi

529 - 566
ذہنی آزمائش آپ کے سامنے سوالوں کے دو درجے ہیں۔ پہلے درجہ میں وہ سوالات ہیں جن کے جوابات براہِ راست دیے جاسکتے ہیں ، اور دوسرے درجہ میں وہ سوالات ہیں جن کے لیے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے: پہلی قسم کے سوالات: ۱۔ جدال اور مراء کی تعریف بیان کریں؟ ۲۔ جدال اور مراء میں کیا فرق ہے؟ ۳۔ جدال و مراء کے اسباب کون سے ہیں ؛ ان میں سے چند نمایاں اسباب بیان کریں؟ ۴۔ محمود جدال کی کیا شرائط ہیں؟ ۵۔ جدال کی کتنی اقسام ہیں؟ ، ان میں سے ہر ایک قسم کی مثال بیان کریں۔ ۶۔ جدال و مراء کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے مضر اثرات بیان کریں؟ دوسری قسم کے سوالات: ۱۔ قرآن کریم میں مراء ( جھگڑا کرنے ) سے کیا مقصود ہے؟ ۲۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے کیا معانی ہیں: ’’تم قرآن کو اس وقت پڑھو جب تک کہ تمہارے دل ملے رہیں جب تم اختلاف کرنے لگو تو اس سے کھڑے ہو جاؤ؟‘‘ ۳۔ دنیا میں غافل کو کیا سزا ملتی ہے؟ ۴۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا کیا معنی ہے: ((مَا ضَلَّ قَوْمٌ بَعْدَ ہُدًی کَانُوْا عَلَیْہِ إِلَّا أُتُوْا الْجَدَلَ)) ’’کوئی بھی قوم ہدایت پر ہونے کے بعد گمراہ نہیں ہوئی مگر انھوں نے جھگڑا کیا (تو گمراہ ہو گئے)‘‘
Flag Counter