Maktaba Wahhabi

549 - 566
گالی دینے کے حرام ہونے کا علم نہیں ہوسکا تھا۔ اسی وجہ سے یہ خصلت بھی ابھی تک ان میں باقی تھی۔ اسی وجہ سے انہوں نے پوچھا کہ: ’’ اس بڑھاپے کی عمر میں بھی۔‘‘تو آپ نے فرمایا: ہاں گویا کہ آپ اس عمر تک پہنچنے کے باوجود بھی اپنے اندر اس خصلت کے پوشیدہ ہونے پر تعجب کا اظہار کررہے ہیں۔ تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے یہ واضح کردیا کہ ایسا کرنا شرعاً ایک مذموم خصلت ہے۔ ‘‘[1] متکبرین کی مثالیں وہ متکبرین جن کا تکبر حق بات قبول کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنا رہا۔ ۱۔ ابلیس: تکبرابلیس کے کفر اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے نافرمانی اور سر کشی کا سبب بنا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِنْ طِينٍ (71) فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ (72) فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ (73) إِلَّا إِبْلِيسَ اسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ (74) قَالَ يَا إِبْلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ أَسْتَكْبَرْتَ أَمْ كُنْتَ مِنَ الْعَالِينَ (75) قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ (76) قَالَ فَاخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ (77) وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِي إِلَى يَوْمِ الدِّينِ (78) قَالَ رَبِّ فَأَنْظِرْنِي إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ (79) قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ (80) إِلَى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ (81) قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ (82) إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ (83) قَالَ فَالْحَقُّ وَالْحَقَّ أَقُولُ (84) لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ
Flag Counter