Maktaba Wahhabi

553 - 566
﴿ قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا مِنْ قَوْمِهِ لَنُخْرِجَنَّكَ يَا شُعَيْبُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَكَ مِنْ قَرْيَتِنَا أَوْ لَتَعُودُنَّ فِي مِلَّتِنَا قَالَ أَوَلَوْ كُنَّا كَارِهِينَ ﴾ (الأعراف:۸۸) ’’اس قوم کے متکبر سرداروں نے کہا کہ اے شعیب!ہم آپ کو اور آپ کے ہمراہ جو ایمان والے ہیں ان کو اپنی بستی سے نکال دیں گے الا یہ کہ تم ہمارے مذہب میں پھر آجاؤ۔ شعیب علیہ السلام نے جواب دیا کہ کیا ہم تمہارے مذہب میں آجائیں گو ہم اس کو مکروہ ہی سمجھتے ہوں۔‘‘ ۶۔قومِ نوح علیہ السلام: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا (5) فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَائِي إِلَّا فِرَارًا (6) وَإِنِّي كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوا أَصَابِعَهُمْ فِي آذَانِهِمْ وَاسْتَغْشَوْا ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا وَاسْتَكْبَرُوا اسْتِكْبَارًا (7) ثُمَّ إِنِّي دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا (8) ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنْتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا ﴾ (نوح:۵۔۹) ’’(نوح علیہ السلام نے)کہا:اے میرے پروردگار!میں نے اپنی قوم کو رات دن تیری طرف بلایا ہے۔ مگر میرے بلانے سے یہ لوگ اور زیادہ بھاگنے لگے۔ میں نے جب کبھی انھیں تیری بخشش کے لیے بلایا؛ انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں ؛اور اپنے کپڑوں کو اوڑھ لیا اور اڑ گئے؛ اور پھر بڑا تکبر کیا؛پھر میں نے انھیں با آواز بلند بلایا۔ بے شک میں نے ان سے اعلانیہ بھی کہا اور چپکے چپکے بھی۔‘‘ ۷۔ بنو اسرائیل: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
Flag Counter