Maktaba Wahhabi

76 - 566
ذہنی امتحان آپ کے سامنے سوالات کے دو درجے ہیں۔ پہلے درجے میں وہ سوالات ہیں جن کے جوابات براہِ راست دیے جاسکتے ہیں ، اور دوسرے درجے میں وہ سوالات ہیں جن کے لیے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے: پہلے درجہ کے سوالات: ۱۔ عیش پرستی [الترف ] کی لغوی اور اصلاحی تعریف کیجیے؟ ۲۔ عصر حاضر میں موجود عیش پرستی کی تین صورتیں ذکر کریں؟ ۳۔ عیش پرستی کے مظاہر پھیلنے کے اسباب کیا ہیں؟ ۴۔ فرد اور معاشرے پر عیش پرستی کے تین اثرات ذکر کیجیے؟ ۵۔ ہر بیماری کی دوا ہوتی ہے ؛ عیش پرستی جیسی موذی بیماری کی کیا دوا ہے؟ دوسرے درجہ کے سوالات: ۱۔ قرآن مجید میں عیش پرستی کی مذمت کیوں کی گئی ہے؟ ۲۔ کیا عیش پرستی اور تونگری لازم وملزوم ہیں؟ ۳۔ عیش پرستی کیسے دل پر غیر اللہ کی بندگی کی راہ بنتی ہے؟ ۴۔ اور اللہ جانتا ہے کہ ان سے بہترین زندگی گزارنے والا کوئی نہیں تھا ؛ یہ کس کا مقولہ ہے؟ اس سے مقصود کیا ہے؟ اور اس کی مناسبت کیا ہے؟ ۵۔ عیش پرستی معاشرہ کے لیے تباہ کن ہے ، اس کی وضاحت کریں؟ ۶۔ کیا دنیا سے زہد اور مال جمع کرنے کی محبت ایک دل میں جمع ہوسکتے ہیں؟
Flag Counter